ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران نے کینیڈا کی پروفیسر کو رہا کر دیا

ایران نے کینیڈا کی پروفیسر کو رہا کر دیا

Tue, 27 Sep 2016 15:40:47    S.O. News Service

تہران،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران نے کہا ہے کہ اُس نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد ریٹائرڈ پروفیسر کو رہا کر دیا ہے، جنھیں سکیورٹی الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے، جن کے حوالے سے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے اِرنا نے خبر جاری کی ہے، کہا ہے کہ ہما ہدفر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔65 برس کی ہدفر، جو حالیہ دِنوں تک مونٹریال میں کونکورڈیا یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ رہ چکی ہیں، اُنھیں چھ جون کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تہران میں ایون قیدخانے کا دورہ کر رہی تھیں۔اُن کے اہل خانہ کے مطابق، اُن کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا اور ایران پر روانگی پر بندش عائد کی گئی تھی۔ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا، اور سکیورٹی کی وجوہ کی بنا پر دوہری شہریت رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


Share: